چنتامنی:11 / اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ہمارا ملک اور سماج آلائم ومصائب اور مختلف مسائل سے گھر اپڑا ہے دو سال قبل مرکزی حکومت اقتدار میں آتے وقت حکومت اور وزیر اعظم نے اچھے دن کے جو وعدے کئے تھے وہ نظر نہیں آرہے ہیں غریب مظلوم بے سہارا اور اقلیت کی حالت بدترہوتی جارہی ہے روزمرہ کے تجربات ومشاہدات اس کو ثابت کرتے ہوئے آر ایس ایس نے اقلیتوں سے بعض وعداوت کو اپنا مطمح بنالیا ہے اس طرح کااظہار خیال شہر کے آزاد چوک میں عام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جناسبھے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ریاستی کنوینر پُرتاوی ریڈی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام سابق بی جے پی حکومت کی کارگردگی سے کافی بیزار ہوچکی ہے اب عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور وہ تبدیلی اور ترقی صرف جنتادل(ایس)حکومت ہی دے سکتی ہے ریاست کے عوام سدرامیا کی حکومت سے کافی ناراض ہوکر سوچ رہے ہیں کہ کب کرناٹک سے کانگریس حکومت ختم ہوجائیگی جب تک ریاست میں کانگریس اقتدار پر ہے اُس وقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوپائینگے۔بعد رعیت سنگھا کے حسین صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قحط سالی کا شکار جڑوا ں اضلاع کے عوام کافی برسوں سے پانی کے لئے دن رات احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت کرناٹک کو دونوں اضلاع کو پانی فراہم کرنے کی اختیارات نہیں ہے ایسی حکومت سے خود ہمیں شرم آرہی ہے کیونکہ کئی مرتبہ سدرامیا سے خود ہم لوگ مطالبہ کئے کے جڑواں اضلاع میں پانی کی قلت کو دور کیا جائے لیکن سدرامیا جان کر بھی کچھ نہیں کررہے ہیں کانگریس پارٹی کے وزراء انتخابات کے وقت جڑواں اضلاع کو پانی فراہم کرنے کا وعدہ اور تقریر کرتے ہیں لیکن وہ وعدے صرف ٹی وی اور اخبارات تک ہی محدود رہیں ۔کانگریس حکومت سے کچھ نہیں ہوپائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کولار چکبالاپور اضلاع کو ریاستی حکومت کی جانب سے قحط زدہ اور خشک علاقے کانام دیا گیا ہے اس کے باوجود ریاستی حکومت سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس سے کسانوں کو مشکلات پیش آرہی ہے ریاستی سرکار کسانوں کو دھوکہ دیتی آرہی ہے صرف پانی کے نام پر لاکھوں کروڑوں خرچ کرنے کا اعلان ہوتا ہے مگر وہ اخباروں کے حد تک رہ جاتا ہے عملی کام نہیں ہوتا۔بعد عام آدمی پارٹی کے اور ایک کنوینر شیوکمار چنگل رائیانے بھی خطاب کیا اس اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سنچیت ضلع کنوینر ابھیلاش سڈلگٹہ تعلقہ کنوینر ناگراج چنتامنی تعلقہ کنوینر دیپکا راؤ سمیت کئی لوگ موجود رہے۔