ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علیحدگی پسندوں کے مظاہرے کے پیش نظر سرینگر کے کئی حصوں میں کرفیو

علیحدگی پسندوں کے مظاہرے کے پیش نظر سرینگر کے کئی حصوں میں کرفیو

Sat, 01 Jul 2017 10:23:19    S.O. News Service

سرینگر،30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد رہنما اعلان کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف علیحدگی پسند گروپوں کے احتجاج کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طور پر سرینگر کے کچھ حصوں میں کرفیو لگا دی ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں اہم علاقے کے پانچ تھانہ علاقوں میں کرفیو لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوہٹٹا، ایم آرگنج، ریناواری، کھانیار اور سفاکدل پولیس تھانہ علاقوں میں یہ کرفیو لگائی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے احتیاط کے طور پر سرینگر ضلع مجسٹریٹ(ڈپٹی کمشنر)نے سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔کشمیر کے علیحدگی پسندوں اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے یونائیٹڈ جہاد کونسل(یوجے سی)نے صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف آج جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔علیحدگی پسندوں نے کل جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ہند کو خوش کرنے کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ناجائز اقدامات اور کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور دمن پر ان(امریکہ کی) خاموشی، کشمیر کے لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے اور وہ جمعہ کی نماز کے بعد پوری وادی میں اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔


Share: