ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عالمی یومِ الزائمر کے موقع پر15؍ستمبر کو پوسٹر میکنگ مقابلہ کا انعقاد

عالمی یومِ الزائمر کے موقع پر15؍ستمبر کو پوسٹر میکنگ مقابلہ کا انعقاد

Wed, 07 Sep 2016 12:08:55    S.O. News Service

علی گڑھ6؍ستمبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے دماغی امراض کے شعبہ(سائیکیٹری)کے زیرِ اہتمام عالمی یومِِِِِِِ الزائمر کے موقع پر15؍ستمبر کو پوسٹر میکنگ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔شعبہ کے سربراہ پروفیسر سہیل ا حمد اعظمی نے بتایا کہ یہ مقابلہ’’ ریمیمبر می‘‘ موضوع پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سبھی انٹرنس طلبأ حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نتائج کا اعلان اسی دن کردیا جائے گا جبکہ فاتحین کو انعامات21؍ستمبر کو شعبہ میں دئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے مزید معلومات ڈاکٹر دیو شری اکھوری سے موبائل نمبر7599355114،ڈاکٹرعابدرضوی سے8791174099، ساراح جاویدسے8126134880اورڈاکٹرشرون کمار سے9012276860پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Share: