واشنگٹن ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے اپنا آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز فروخت کے لیے پیش کیے، جن کے بارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کی فروخت بہت کامیاب رہی ۔2013میں وزیر اعظم نوازشریف کی حکومت نے ادائیگیوں کو توازن کے مسائل کے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے چھ ارب 60کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔مثبت اقتصادی اشاریوں اور چین کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کے بعد پاکستان کے وزیر خزانہ نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ ان کا ملک جلد ہی اس پروگرام کو خیر باد کہہ دے گا۔ہفتے کے روز پاکستان کے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی سالانہ میٹنگز کے موقع پر الگ سے عالمی بینک کی نائب صدر انیتے ڈکسن سے ملاقات کی اور انہوں نے مز ڈکسن کو پاکستان کی تاریخ میں کم ترین ریٹس پر سکوک بانڈز کے کامیاب اجرا کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کہ آئی ایم ایف کیپروگرام کی تکمیل کے بعد بانڈز کے اجرا اور کامیاب فروخت سیحکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر بین الاقوامی اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق عالمی بنک کی نائب صدر نے سیکرٹری خزانہ کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے مکمل ہونے وار سکوک بانڈ کے کامیاب اجرا پر مبارکباد دی اور پاکستان کیاقتصادی پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔