ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری

صہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری

Sun, 09 Oct 2016 15:29:16    S.O. News Service

نابلس ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی وسیع رقبے پرمحیط اراضی غصب کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔صہیونی فوج کی طرف سے مشرقی نابلس میں جالود قصبے کے فلسطینی مکینوں کو اراضی خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ فوج 400 دونم اراضی کو اپنے استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ لہٰذا فلسطینی اس اراضی کو خالی کردیں۔خیال رہے کہ ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔جالود قصبے کے فلسطینی میئر عبداللہ الحاج محمد نے خبر رساں اداریوفا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جالود قصبے میں رہنے والے باشندوں کو 400ایکڑ اراضی خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں سے اراضی خالی کرانے کا مقصد آس پاس میں قائم 10یہودی کالونیوں کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جالود قصبے کی اپنی اراضی 20ہزار دونم تھی مگر سنہ 1967ء میں صہیونی فوج نے قصبے کی 16ہزار دونم اراضی غصب کرلی تھی۔ سنہ 1970ء کے دوران فلسطینی شہری غصب کی گئی 1700دونم واپس لینے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم باقی اراضی پر یہودی کالونیاں تعمیر کی گئی ہیں۔


Share: