ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ کے قریب گنیش وسرجن کے موقع پر 12افراد غرقاب

شیموگہ کے قریب گنیش وسرجن کے موقع پر 12افراد غرقاب

Fri, 09 Sep 2016 01:03:21    S.O. News Service

شیموگہ 8/ستمبر(ایس او نیوز) شیموگہ شہر سے ذرا دوری پر واقع ہاڈونہلّی نامی مقام پر گنیش کی مورتی کو پانی ڈبونے کے لئے جانے والوں میں سے 12افرادتنگبھدرا ندی میں غرقاب ہونے کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔اس طرح پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں دو کو چھوڑکر باقی تمام بالکل ہی نوجوان تھے جن کی عمریں ۰۲ سال کے آس پاس بتائی جاتی ہیں۔دراصل لکڑیوں سے بنائے گئے جس بیڑے پر گنیش کی مورتی کو ڈبونے کے لئے ندی کے گہرے پانیوں میں لے جایا جارہاتھا وہ بیڑا ہی ڈوب گیا اور اس پر سوار لوگ ندی میں غرق ہو گئے۔

مرنے والوں کی شناخت شیوکمار(20 سال)، ویر بھدرا (20 سال)، پی سی منجو ناتھ(40 سال)، جیون(20سال)، ویریش (24سال)، ایم ایچ گنیش (28سال)،رمیش (20سال)، ساگر(20سال)نیئن(21سال)، ایس چندرپا(50سال)پی،بی، گنیش (22 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ان میں سے سات افراد کی لاشیں دستیاب ہوئی ہیں، بقیہ پانچ لاشوں کی تلا ش جاری ہے۔

امسال اس علاقے میں پانچ مقامات پر گنیش کی مورتی بٹھائی گئی تھی۔ بدھ کے دن دوپہرکے وقت تمام مورتیوں کو بیک وقت جلوس کی شکل میں وسرجن کے لئے ندی کے کنارے پر لایا گیا تھا۔پھرگاؤں کے چند بڑی عمر کے لوگوں نے لکڑی کے بیڑے پر گوری کی مورتی لے جاکر ندی میں ڈبودی۔ اس کے بعدلنگایت محلے کی گنیش مورتی کو لے کرتقریباً 25نوجوان ندی میں آگے بڑھنے لگے۔ تھوڑی دور جانے کے بعد لکڑی کے بیڑے میں پانی میں بھرنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے  لوگوں کے ہجوم کی آنکھوں کے سامنے ہی وہ بیڑا غرق ہوگیا۔جو لوگ تیرنا جانتے تھے وہ لوگ ہاتھ پیر مارکر کسی طرح کنارے پہنچ گئے۔اور باقی نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کچھ لوگ جو تیرنا جانتے تھے، انہوں نے دوسروں کی جان بچانے کی کوشش کی اور خود ہ اپنی ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوچار لوگوں کو ندی کے کنارے پر موجود افراد نے بچالیا۔خبر ملی ہے کہ اس موقع پر احمد خان اور سعادت خان کی ٹیم نے گہرے پانی میں ڈبکیاں لگاکر غرق ہونے والوں میں سے چھ افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ بقیہ مہلوکین کی لاشوں کی تلاش بھی بڑی سرگرمی سے کی جارہی ہے۔
 


Share: