ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام:کُرد انجلینا جولی داعش کے ہاتھوں ہلاک

شام:کُرد انجلینا جولی داعش کے ہاتھوں ہلاک

Sun, 04 Sep 2016 15:52:08    S.O. News Service

دمشق4؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) سوشل میڈیا پر اور شامی کارکنان کے درمیان ایک معروف ترین کرد خاتون جنگجو کے مارے جانے کی خبر گردش کرتی رہی جوگزشتہ جمعرات کو شام کے شہر جرابلس کے قریب جھڑپوں میں ہلاک ہوئی۔مقتول خاتون جنگجو آسیہ رمضان کا تعلق الحسکہ شہرسے ہے۔ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آسیہ کوکرد انجلینا جولی کا نام دیاگیاتھا۔1996میں پیدا ہونے والی آسیہ نے سال2014کے اواخر میں شامی کرد عسکری یونٹوں میں شمولیت اختیارکی۔اس نے داعش تنظیم کے خلاف متعدد معرکوں میں شرکت کی۔آسیہ رمضان جرابلس شہر کے نواح میں جرابلس عسکری کونسل کے معاونت کے لیے موجود فورسز میں شامل تھی۔ اس دوران وہاں جھڑپوں کے دوران وہ دریائے ساجور کے قریب ہلاک ہوئی۔توقع ہے کہ آسیہ کی تدفین سرکاری طور پر اس کے آبائی شہر الحسکہ میں آئندہ دو روز کے دوران ہو گی۔


Share: