ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای میں بھٹکل کی عائشہ ربیحہ اور ریحانہ مریم کی شاندار کامیابی؛ قطر اور مینگلور میں بھی بھٹکلی طلبہ کا شاندار پرفارمینس

سی بی ایس ای میں بھٹکل کی عائشہ ربیحہ اور ریحانہ مریم کی شاندار کامیابی؛ قطر اور مینگلور میں بھی بھٹکلی طلبہ کا شاندار پرفارمینس

Sat, 24 Jun 2017 13:30:03    S.O. News Service

بھٹکل 24/ جون (ایس او نیوز)   ہر سال کی طرح امسال بھی میٹرک کے  CBSE میں بھٹکل اور اطراف کے طلبہ کے نتائج نہایت اطمینان بخش رہے ہیں اور بالخصوص گلف میں بھٹکلی طلبہ نے بہترین پرفارمینس کا اپنا ریکارڈ بحال رکھا ہے۔

ساحل آن لائن دفتر کو والدین کی جانب سے نتائج کے جو نقول موصول ہوئے ہیں، اُس کے مطابق الخوبر (سعودی عربیہ) کے  انٹرنیشنل انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے  عائشہ ربیحہ بنت عبدالقادر باشہ  اور دبئی سینٹرل اسکول کی ریحانہ ریم بنت نورالامین نے  10 CGPA کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔

ان کے علاوہ مینگلور، قطر اور دیگر شہروں سے بھی کچھ طلبہ و طالبات نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے والدین کا نام روشن کردیا ہے۔دفتر ساحل آن لائن کو موصول ہونے والے نتائج کی  تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:

9.8 CGPA جدہ ۔سعودی عربیہ شتھی النور انٹرنیشنل اسکول، شرفیہ محمد عاکف قاسمجی ابن محمد عارف قاسمجی
9.8 CGPA دوحہ ۔ قطر آئیڈیل انڈین اسکول عبداللہ سُبائل ابن عبدالبرکات
9.8 CGPA مینگلور ۔ انڈیا ینوپویا اسکول مریم بنت آفتاب حسین کولا
9.8 CGPA عجمان ۔ متحدہ عرب امارات رویل اکیڈمی اسکول اذکہ  بنت محمد علی امتیاز
9.6 CGPA ہوناور ۔ انڈیا  شری ماروتی اسکول ریسڈینٹیل اسکول  صفا شیخ بنت شبیر شیخ 
9.6 CGPA دبئی ۔ متحدہ عرب امارات نیو انڈین ماڈل اسکول فاطمہ رحاب بنت محمد سلیم دامدا ابو
9.6 CGPA دبئی ۔ متحدہ عرب امارات ملینیم اسکول محمد فرحان قاضیاء ابن عمر فہیم قاضیاء

قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن سمیت مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری  اور  گلف کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے تمام  رینک حاصل کرکے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور اُن کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے اورآئندہ بھی اسی طرح اچھی محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی توقع کی ہے۔ اللہ تمام کو نظر بد سے محفوظ رکھے ۔


Share: