نئی دہلی، 15؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نومبر میں یہاں ہونے والی 21ویں سلوان میراتھن میں 40000سے زیادہ بچوں کے حصہ لینے کی توقع ہے جس میں 250 آنکھوں سے معذور اور 300معذور بچے ہوں گے۔پورے ہندوستان سے 800سے زیادہ اسکولوں کے بچوں کے 6؍نومبر کو یہاں ہونے والی میراتھن میں حصہ لینے کی امید ہے۔ہر زمرے میں سرفہرست 20فاتحین کے لیے ڈوپ اور برتھ سرٹیفکیٹ کو لازمی بنا دیا گیا ہے۔کورس پر کئی کیمرے اورجی پی ایس نظام بھی لگایا جائے گا ۔