ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری نگر میں ڈی ایس پی محمد ایوب کا قتل، ہنس راج اہیر بولے قصورواروں کو چھوڑا نہیں جائے گا

سری نگر میں ڈی ایس پی محمد ایوب کا قتل، ہنس راج اہیر بولے قصورواروں کو چھوڑا نہیں جائے گا

Sat, 24 Jun 2017 02:37:52    S.O. News Service

نئی دہلی،23جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سری نگر میں بھیڑ کی طرف سے ڈی ایس پی کو پیٹ پیٹ کر بغیر وجہ قتل کئے جانے پر سرینگر سے دہلی تک غصہ ہے۔وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مجرم لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی بات کی ہے۔ہنس راج اہیر کا کہنا ہے کہ جمعرات کاواقعہ بہت افسوسناک ہے،مجھے لگتا نہیں کہ پولیس کارروائی کرنے میں ہچکے گی،آگے ایسا نہیں ہو، اس کو روکنے کے لئے کارروائی کریں گے۔اہیر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فنڈنگ کے ذریعے کشمیر کے نوجوانوں کو اکسایا جاتا ہے۔اس طرح کا ایک واقعہ پہلے بھی کئی بار ہوتے ہوتے بچا ہے اور ہم نے کارروائی کی ہے۔بار بار سکیورٹی اور پولیس کو نشانہ بنائے جانے پر ہنس راج اہیر کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اور پولیس کے جوان بہت مشکل حالات میں کام کرتے ہیں۔پولیس کارروائی کرے گی اس کا مجھے پورا بھروسہ ہے۔پولیس چاہے تو مرکزی حکومت کی مدد لے سکتی ہے۔حکومت ریاستی حکومت کو ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہے۔پولیس کو بھی اپنی حفاظت کے لئے محتاط رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جموں وکشمیر کے لئے خصوصی بجٹ کے طور پر 80ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔میر واعظ کی موجودگی پر اٹھے سوالوں پر وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے خلاف این آئی اے کارروائی کر رہی ہے۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے حریت لیڈروں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔اہیر نے کہا کہ پاکستانی سے آئی ہوئی فنڈنگ پکڑی ہے۔این آئی اے علیحدگی پسند لیڈروں کو پاکستان سے ہونے والی فنڈنگ کی تحقیقات کر رہی ہے،ان سے پوچھ گچھ کی ہے،کسی کو چھوڑا نہیں جائے گا۔آئین کے مطابق جو بھی کارروائی ہوگی وہ کی جائے گی۔


Share: