ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے بھاگیہ وانی پروگرام

سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے بھاگیہ وانی پروگرام

Sun, 04 Sep 2016 11:54:26    S.O. News Service

بنگلورو۔3؍ستمبر(ایس او نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ اور آکاش وانی کے اشتراک سے ریاست کے بامقصد منصوبوں کی تفصیلات عوام تک پہنچانے کیلئے ایک انوکھا بامقصدپروگرام بھاگیہ وانی تیار کیاگیا ہے۔ جس میں عام فہم زبان میں دیہی علاقوں کی بول چال کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ جس کے تحت مختلف محکموں کے افسران منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنے کے علاوہ مستحقین سے مشورے بھی حاصل کریں گے۔ 13قسطوں پر مشتمل بھاگیہ وانی پروگرام 4؍ تا27 ستمبر ہر اتوار صبح 7تا7-30 بجے ریاست کے تمام 13؍ آکاش وانی مراکز سے نشر کیاجائے گا۔ یہ پروگرام میسور آکاش وانی کے این کیشوا مورتی نے تیار کئے ہیں۔ محکم�ۂاطلاعات وارابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشو کمار نے بتایاکہ 4؍ ستمبر کوانا بھاگیہ ، 11؍ ستمبر کو کرشی بھاگیہ ، 18 ستمبر کو منسوینی اور مائتری 25ستمبر کو رونا مکتا ،2؍اکتوبر کو کشیرادھارے ، 9؍ اکتوبر کو ودیا سری، 16؍ اکتوبر کو کشیرا بھاگیہ، 23؍ اکتوبر کو پسماندہ طبقات کی فلاحی اسکیمات، 30؍ اکتوبر کوسوچھ بھارت مشن، 6؍ نومبر کو دیہی ترقیات وپنچایت راج13؍نومبر کو آبی وسائل اور حیدرآباد۔کرناٹک کی ترقی، 20؍ نومبر کو توانائی، 27؍ نومبر کو شہری ترقیات اور میٹرو منصوبے کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئی منصوبے جاری کئے گئے ہیں۔ انہیں عوام تک پہنچانے کے مقصد سے یہ پروگرام تیار کیا گیاہے۔


Share: