نئی دہلی28نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) موجودہ وقت میں ملازمتوں کی صورتحال کیسی ہے، اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ انٹرنشپ کے دوران قریب 86 فیصد طالب علموں کو کمپنیاں نوکری کی پیشکش نہیں کرتی ہیں۔ جی ہاں کالج سے فراغت کے بعد ملازمت کی تلاش کرنے والے نوجوانوں پر کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنشپ کے دوران 86 فیصد طالب علموں کو ملازمت کی پیشکش نہیں کی گئی۔ حالیہ دنوں شائع ہونے والی انڈیا اسکلز رپورٹ 2018 کے فیوچراسکل سیکشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالج کے طالب علموں کو کالج کے بعد نوکری مل جائے، اس کے لئے خود کو تیار کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں 63 فیصد طلباء نے کم از کم ایک انٹرنشپ حاصل کی ہے، لیکن ان میں سے 73 فیصد انٹرنشپ میں انہیں کوئی پیسہ نہیں ملا۔ عالمی سطح پر روزگار کی قابلیت کا تجزیہ کرنے والی کمیٹی ’ وہی باکس ‘ کی جانب سے کروائے گئے اس سروے میں 5000 سے زیادہ اعلی تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔سروے آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی)، ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز، کنفیڈیریشن آف انڈین انڈسٹری ،پیرسن ایجوکیشن اینڈ ا ایچ آر ٹیک کمپنی پیپلز اسٹرانگ کے ساتھ مل کر یہ سروے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 44 فیصد طالب علموں نے پانچ پانچ جگہوں پر ملاز مت کے لئے درخواست دی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا کہ جب طالب علم کالج میں پڑھ رہے ہوتے ہیں تب ان کے پاس نیٹ رورکنگ کے مواقع کی کمی ہوتی ہے۔ 87 فیصد طالب علموں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا اسکول انہیں نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرائے۔کالج میں پڑھائی کرتے وقت 78 فیصد طالب علموں نے اپنی دلچسپی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس، انڈسٹری واقعہ او ر انڈسٹر ی اور اسٹارٹ اپ میٹ ( کانفرنس )میں حصہ نہیں لیا۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 92 فیصد طالب علم فیس بک اور 63 فیصد طالب علم باقاعدگی سے یو ٹیوب کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود صرف 26 فیصد کے پاس ہی لنکڈ ان اکاؤنٹ ہے یا باقاعدہ وہ ا س کا استعمال کرتے ہیں۔ 62 فیصد کالج گریجویٹ پہلی بار خالی اسامیوں کی فہرست شائع کرنے والی ویب سائٹ یا جاب سائٹ کھول کر دیکھتے ہیں ۔