ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر سڑک پر پھسل گئی؛ بائک پر سوار دونوں ہلاک

سرسی میں تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر سڑک پر پھسل گئی؛ بائک پر سوار دونوں ہلاک

Sun, 11 Sep 2016 20:45:22    S.O. News Service

سرسی11/ ستمبر (ایس او نیوز) تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر سڑک پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سواردونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، یہ حادثہ سرسی ۔ ہبلی شاہراہ پر اتوار کو پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت ضلع کوپل کے کولیواڑا کے رہنے والے مالیتیش اور راجہ صاحب کی حیثیت سے کی گئی ہے یہ دونوں بائک پر سوار ہبلی سے سرسی جارہے تھے، جس کے دوران سڑک پر ان کی بائک تیز رفتاری کی وجہ سے پھسل گئی  اورسڑک کنارے واقع ایک پتھر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں دونوں نے موقع پرہی دم توڑ دیا۔

سرسی مضافاتی پولس تھانہ میں اس حادثہ کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: