ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق برازیلی صدر روسیف کے حامیوں کا مظاہرہ

سابق برازیلی صدر روسیف کے حامیوں کا مظاہرہ

Mon, 05 Sep 2016 15:49:23    S.O. News Service

ساؤپالو5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں اقتدار سے بے دخل کی گئیں سابق برازیلی صدر دلما روسیف کے ہزاروں حامیوں نے اتوار کے روز مائیکل ٹیمیرکی نئی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے روسیف کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی اقتدار سے بے دخلی کوبغاوت قرار دیا۔ مظاہرین نے نئے انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔ دلما روسیف پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان کا پارلیمان میں مواخذہ کر کے انہیں صدارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔


Share: