ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زمبابوے کے صدر نے چوری شدہ ریاستی رقوم کی واپسی کے لیے ایمنسٹی جاری کر دی

زمبابوے کے صدر نے چوری شدہ ریاستی رقوم کی واپسی کے لیے ایمنسٹی جاری کر دی

Wed, 29 Nov 2017 20:39:04    S.O. News Service

ہرارے29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے ریاستی رقوم کی وصولی کی خاطر تین ماہ کے عام استثنا کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جو کمپنیاں اور افراد غیر قانونی ریاستی رقوم واپس جمع کرا دیں گے، ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔ یہ وہ رقوم ہیں جو عوامی فنڈز سے غبن یا چوری کی گئی ہیں۔ ایمرسن نے خبردار کیا ہے کہ تین ماہ بعد ایسی چوریوں میں ملوث افراد یا کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایمرسن نے سابق صدر رابرٹ مگابے کے طویل اقتدار کے بعد گزشتہ ہفتے ہی صدر کا منصب سنبھالا ہے۔


Share: