نئی دہلی، 15؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے ریو پرالمپکس گیمز 2016میں گولڈ میڈل جیتنے والے دویندر جھجھریا کو آج مبارکباد دی۔صدر نے دویندر جھجھریا کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ نے ریو پیرالمپکس گیمز 2016میں ایتھلیٹکس کے مرد بھالا پھینک مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہمارے ملک کے نوجوانوں کے لیے یہ واقعی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔پورا ملک اس شاندار کامیابی پر آپ اور آپ کے اہل خانہ کے ساتھ خوش ہو رہا ہے۔پرنب مکھرجی نے کہاکہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے بہتر مستقبل کا خواہش مند ہوں۔