نئی دہلی ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو کھیلوں کے میراتھن چمپئن کینیا کے الید کپ چوگے 20نومبر کو دہلی ہاف میراتھن میں حصہ لیں گے جو اولمپکس میں ان کی یادگار فتح کے بعد ان کی پہلی ریس ہوگی۔پانچ نومبر کو 32برس کے ہونے والے کپ چوگے نے مسلسل سات میراتھن جیتی ہیں اور گزشتہ تین سال سے ناقابل تسخیر ہیں۔دہلی ہاف میراتھن فروری 2015میں یو اے ای میں الخیمہ ہاف میراتھن میں چھٹے مقام پر رہنے کے بعد کم فاصلے کا ان کا پہلا مقابلہ ہے۔کپ چوگے نے کہا کہ دہلی میں دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کو چھ سال ہو گئے جہاں میں نے 5000میٹر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ہندوستان کے پچھلے سفر کے میرے پاس یادگار لمحات ہیں اور اب میں روڈ ریسر کے طور پر مختلف صلاحیت کے ساتھ واپسی کے لئے تیار ہوں۔