واشنگٹن،8اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے باقاعدہ طور پر روس پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ سائبر حملوں کے ذریعے آئندہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکا کی داخلی سلامتی کے محکمے اور نینشل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کی طرف سے کیے جانے والے سائبر حملوں کے سبب سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں کے اہم افراد کی ای میلز متاثر ہوئیں ہیں۔ ستمبر میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے اپنی جماعت کی اُن ای میلز کو ہیک کرنے کی ذمہ داری ماسکو پر عائد کی تھی جو وکی لیکس پر جاری کر دی گئی تھیں۔