ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رشوت خوروں کے خلاف اے سی بی کی مہم تیز،تین بدعنوان افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے

رشوت خوروں کے خلاف اے سی بی کی مہم تیز،تین بدعنوان افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے

Thu, 08 Sep 2016 13:24:12    S.O. News Service

بنگلورو۔7؍ستمبر(ایس او نیوز) انسداد کرپشن بیورو نے بدعنوان افسران کو گھیرنے اپنی مہم کو شدت کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے آج بھی تین افسران کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے اوران کے پاس سے رشوت کی کمائی برآمد کی۔ اڈیشنل ڈئراکٹر جنرل آف پولیس گگن دیپ نے آج ایک اخباری کانفرنس میں بتایاکہ محکمۂ اراضیان وکانکنی کے ڈپٹی ڈائرکٹر سمپت کرشنا سمیت تین افسران کے گھروں اور دفاتر پر آج اے سی بی عہدیداروں نے چھاپے مار کر رشوت کی کمائی سے حاصل کئے گئے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کے علاوہ کئی دستاویزات ضبط کرلئے۔کولار میں محکمۂ صنعت وتجارت کے ڈپٹی ڈائرکٹر سرینوسا ریڈی ، گڈی بنڈا میں سکینڈ ڈویژن اسسٹنٹ سرینواس کے مکانوں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ان کے پاس سے جو کچھ ضبط کیاگیا ہے ، بیورو ان کا جائزہ لے رہا ہے۔ محکمۂ اراضیات وکانکنی کے ڈ پٹی ڈائرکٹر سمپت کرشنا کے وی وی ٹاور میں واقع دفتر کے علاوہ آر ٹی نگر پولیس تھانہ کی حدود میں آنے والے کنکا نگر علاقہ میں واقع ان کے مکان پر اے سی بی نے دھاوا بولا ۔ سرینواس ریڈی کے کولار دفتر اور چنتامنی میں واقع مکان پر چھاپہ مارکر رقم اور دستاویزات برآمد کئے گئے، جبکہ گڈی بنڈے میں باپوجی نگر میں واقع سرینواس کے مکان اور تعلق آفس پر چھاپے مارکر وہاں سے بھی دستاویزات برآمد کئے گئے۔انہوں نے بتایاکہ تینوں بدعنوان افسران کے خلاف بڑی تعداد میں اے سی بی کو شکایات ملنے کی بناپر تینوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔


Share: