نئی دہلی، 11/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے ایک نوجوان سے ملاقات کی، جس نے سر حد سیکورٹی فورس میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے امتحان میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی کامیابی کی کہانی ریاست میں کئی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔سنگھ نے کہا کہ وہ نبیل احمد وانی پر مل کر کافی خوش ہیں جس نے حال میں بی ایس ایف اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے امتحان میں ٹاپ مقام حاصل کیا۔وانی جموں کشمیر کے اودھم پور ضلع کا رہنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ نبیل کی کامیابی کی کہانی کی عکاسی کرتی ہے کہ جموں کشمیر میں نوجوانوں میں کافی قابلیت ہے اور ان کی کامیابی ریاست میں بہت سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔وانی کے ساتھ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما بھی تھے، جب انہوں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے وانی کی کامیابی اور روشن مستقبل کی دعا کی۔وزیر داخلہ نے وانی کو این ایس اے اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہشر اور دیگر سے بھی تعارف کرایا۔یہ لوگ اس وقت وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے لئے وہاں آئے تھے۔وانی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کا نوجوان سامنا کر رہے ہیں،اس کا حل صرف تعلیم کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔