ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم کو دیں معلومات

راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم کو دیں معلومات

Wed, 07 Sep 2016 12:22:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے سے واپس آئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہی اس میٹنگ میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ریاست کی زمینی صورتحال کے بارے میں معلومات دی۔یہ معلومات چار اور پانچ ستمبر کے لئے سرینگر اور جموں گئے کل جماعتی وفد کی جانب سے کئے گئے جائزوں پر مبنی تھا۔سنگھ نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کو کل جماعتی وفد کے جموں و کشمیر کے سفر کے بارے میں معلومات دی اور انہیں ریاست کی صورت حال سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم ویت نام اور چین کے دورے کے بعد کل رات دارالحکومت واپس آئے ہیں۔وزیر داخلہ بھی جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد کل شام ہی واپس آئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ کل جماعتی وفد کے ارکان اپنے اس دورے کے دوران لئے گئے جائزوں پر بحث کے لئے کل یہاں ملاقات کر سکتے ہیں اور جموں و کشمیر کے لئے مستقبل کے منصوبے پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔کشمیر میں کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے کل جماعتی وفد نے بغیر کسی خاص کامیابی کے کل اپنے اس دورے کو مکمل کر لیا تھا۔سرینگر میں کچھ ممبران پارلیمنٹ نے حریت رہنماؤں کے دروازے کھٹکھٹائے تھے لیکن انہوں نے ان ممبران پارلیمنٹ سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔حریت رہنماؤں کے اس انکار پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے تب کہا تھا کہ ان کا طرز عمل جمہوریت، انسانیت اور یہاں تک کہ کشمیریت(کشمیری اقدار)کے خلاف ہے۔


Share: