ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیہی علاقوں کے عوام صحت کا خاص خیال رکھیں : چنتامنی میں کرشناریڈی کا خطاب

دیہی علاقوں کے عوام صحت کا خاص خیال رکھیں : چنتامنی میں کرشناریڈی کا خطاب

Thu, 01 Sep 2016 14:45:18    S.O. News Service

چنتامنی:3 ستمبر (محمد اسلم؍ ایس او نیوز) دیہی علاقوں کے کسان اور عوام صحت کا بہت زیادہ خیال رکھیں اکثر دیہی علاقوں کے عوام صحت خراب ہوجانے پر بھی اسپتال کا رُخ نہیں کرتے، اس طرح کرنا صحیح نہیں ہے۔ دیہی علاقوں کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ عمدہ اشیاء اور صا ف پانی کو استعمال کرتے ہوئے صحت کا بھی خیال رکھیں اور  تندرست رہیں۔ یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔انہوں نے تعلقہ گونتپلی گرام میں 4.87لاکھ لاگت سے بنائے گئے واٹرپیور یفائر سنٹرس کا افتتاح کرنے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر خشکی کے سبب زمینی سطح میں پاک پانی ملنا مشکل ہوتا جارہا ہے ہزاروں فٹ گہرائی میں ملنے والے پانی میں فلورائڈ کی مقدار پائی جارہی ہے اس پانی کے استعمال سے لوگوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اس طرح کے مسائل کے حل کے لئے دیہاتوں میں واٹرپیور یفائر سنٹرس قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔کرشناریڈی نے کہا کہ فلورائڈ کی مقدار والے پانی کے استعمال سے فلورسین سمیت بہت سی بیماریاں لوگوں کو لگ سکتی ہیں اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ابتدائی طور پر واٹرپیور یفائر سنٹرس قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔کرشناریڈی نے مزکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بر سر اقتدار حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی ایک منظم سازش کے تحت ریاست کے آبی حقوق کو نظر انداز کررہے ہیں اور جب بھی ریاست میں پانی کو لیکر احتجاج کیاجاتا ہے یا جائز حق مانگا جاتا ہے تو مرکزی حکومت ریاست کا ساتھ دینے کے بجائے مخالف ریاستوں کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست کے عوام کے جائز مطالبات کو نہیں بلکہ ذاتی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دیتی آرہی ہے ۔کرشناریڈی نے مزید کہا کہ کلسا بنڈور ی منصوبے کے تحت کرناٹکا کو 7.40ٹی ایم سی پانی فراہم کیاجانا چاہئے تھا لیکن ٹریبونل نے گوا کے حق میں فیصلہ سنا کر یہ باور کروانے کی کوشش کی ہے کہ کلسا بنڈوری پر ریاست کرناٹکا کا کسی بھی صورتحال میں جائز حق نہیں بنتا ہے ۔اس موقع پر جنتادل(ایس)کے تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال سابق ضلع پنچایتی رُکن گڈے شرنیواس ریڈی کرونکر ریڈی گرام پنچایتی نائب صدر رونما چندرہ ریڈی گوپالی راگھونات ریڈی رویندرہ گوڈا سمیت کئی رُکن اسمبلی کے حامی موجود تھے۔


Share: