ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیہی ترقیات یونیورسٹی کا سنگ بنیاد،سدرامیا نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو مدعو کیا

دیہی ترقیات یونیورسٹی کا سنگ بنیاد،سدرامیا نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو مدعو کیا

Sun, 04 Sep 2016 11:43:44    S.O. News Service

بنگلورو۔3؍ستمبر(ایس او نیوز)شہر میں29دسمبر تا6جنوری منعقد ہونے والے اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس پروگرام میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو مدعو کیا۔دہلی کے راشٹرپتی بھون میں سدرامیا نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور اس پروگرام کیلئے انہیں مدعو کیا۔ساتھ ہی انہوں نے حکومت کرناٹک کی طرف سے دیہی ترقیات وپنچایت راج یونیورسٹی کی شروعات کے بارے میں بھی صدر جمہوریہ کو مطلع کیا اور اس یونیورسٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے بھی صدر جمہوریہ کو مدعو کیا۔ اس ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ کرناٹک میں پہلی بار دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے متعلق یونیورسٹی تعمیر ہونے جارہی ہے، ملک میں اس طرز کی یہ اولین یونیورسٹی ہے، اس کے سنگ بنیاد کیلئے صدر جمہوریہ کو مدعو کیاگیا ہے۔ کانگریس لیڈر جناردھن پجاری کی طرف سے کی گئی نکتہ چینی کے متعلق ایک سوال پر سدرامیا نے جواب دینے سے گریز کیا۔


Share: