ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیپا کو ملک کا برانڈ ایمبیسڈر بنانا چاہئے:پرسون بنرجی

دیپا کو ملک کا برانڈ ایمبیسڈر بنانا چاہئے:پرسون بنرجی

Fri, 09 Sep 2016 15:50:07    S.O. News Service

اگرتلہ،8 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے سابق فٹ بال کپتان پرسون بنرجی نے آج یہاں کہا کہ جمناسٹک میں ہندوستان کی پہلی خاتون اولمپین دیپا کرماکر کو ملک کا برانڈ ایمبیسڈر بنا دینا چاہئے۔دیپا ریو اولمپکس میں چوتھے مقام پر رہی تھی۔بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وہ ملک کی ’’گولڈن گرل‘‘ہے جس نے جمناسٹک میں اپنی کارکردگی سے تمام ہندوستانیوں کو فخرکا موقع دیااور اسے ملک کا برانڈ ایمبیسڈر بنا دینا چاہئے،میں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھا ؤں گا،تاہم انہوں نے برانڈ ایمبیسڈر کے معاملے پر زیادہ تفصیل سے بات نہیں کی۔ارجن ایوارڈ حاصل کر چکے بنرجی ترنمول کانگریس کے بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں۔بنرجی ملک کے لئے 1970اور 1980کی دہائی میں کھیلتے تھے، وہ موہن باگان کے سابق کپتان بھی تھے۔انہوں نے کلب کی سبز اور مہرون رنگ کی جرسی اور اشوکستبھ کا لکڑی کا یادگاری نشان بھی دیپا کو تفویض کیا۔ترنمول کانگریس کے نائب صدر مکل رائے نے بھی پارٹی کی جانب سے دیپا کو نوازا۔


Share: