ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت

دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت

Thu, 27 Jun 2024 17:21:04    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی-این سی آر میں لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔

تاہم علی الصبح ہونے والی بارش کے باعث دفتر اور دیگر کاموں پر جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ اس نے گرمی سے راحت کی سانس لی۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، دہلی-این سی آر میں ہفتہ بھر بارش کی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوئیڈا میں پورے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 39 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی ہندوستان میں لوگ گزشتہ کچھ دنوں سے چلچلاتی گرمی سے پریشان ہیں اور عوام کو اب گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔ موسم کے انداز بدل گئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاستوں میں بھی مانسون پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجستھان اور گجرات کے کئی علاقوں میں بارش کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔


Share: