دھرم شالہ، 8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دلائی لامہ نے اس سال کے نوبل امن انعام کے لیے منتخب کئے گئے کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سنتوس کو یہ کہتے ہوئے مبارک باد دی ہے کہ یہ اپنے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے ان کی انتھک کوشش کی عزت افزائی ہے۔انعام کے اعلان کے بعد دلائی لامہ نے خط لکھ کر 52سالوں سے چلی آ رہی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے کولمبیا کے صدر کی تعریف کی۔دلائی لامہ نے اپنے خط میں کہاکہ یہ ایوارڈ کولمبیا میں امن کو فروغ دینے کی سمت میں آپ کی انتھک کوشش کی قدردانی ہے۔انہوں نے کہاکہ راستے میں کئی طرح کی مشکلات کے باوجود مفاہمت اور امن کی سمت میں آپ نے جس عزم کے ساتھ کام کیا، اس سے میں کافی متاثر ہوں۔واضح طور پر ہدف کو حاصل کرنے تک مسلسل کوشش کرتے رہنا سب سے اہم ہے۔