ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داونگیرے میں بینک لوٹنے کے دوران 13لاکھ روپے جل کر بھسم ہوگئے۔۔۔لٹیرے صرف سکے ساتھ لے گئے

داونگیرے میں بینک لوٹنے کے دوران 13لاکھ روپے جل کر بھسم ہوگئے۔۔۔لٹیرے صرف سکے ساتھ لے گئے

Sat, 01 Jul 2017 21:42:24    S.O. News Service

داونگیرے یکم جولائی (ایس او نیوز) یہاں کی کرلوسکر فیکٹری کے احاطے میں موجودبینک آف مہاراشٹرا میں لوٹ مچانے کی کوشش میں لٹیروں کی غلطی سے تقریباً13لاکھ روپے جل کر بھسم ہوگئے اور لٹیروں کو سکوں کی چند تھیلیوں کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا ۔

موصولہ اطلاع  کے مطابق یہ واردات جمعرات کی شب میں پیش آئی ہے۔جس میں لٹیروں نے گیس کٹر کی مددسے بینک کی کھڑکی کاٹ کر اندرداخل ہونے کے بعد اسٹرانگ روم میں موجودنقدی کے بکس میں گیس کٹرسے سوراخ بنانے کی کوشش کی تو اس میں آگ لگ گئی اور وہاں پر موجود کرنسی نوٹ جل گئے۔لٹیرے جاتے وقت سکوں کی تھیلیوں کے ساتھ سائرن ہارن اور سی سی کیمرے کا ڈی وی آر بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے اور اس کے لئے ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔


Share: