ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دابق کی داعش سے آزادی:سعودی عرب کا خیر مقدم

دابق کی داعش سے آزادی:سعودی عرب کا خیر مقدم

Mon, 17 Oct 2016 16:06:24    S.O. News Service

ریاض،17؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے پیر کے روز ایک بیان میں شام کے قصبے دابق کو داعش تنظیم سے آزاد کرائے جانے پر مملکت کی جانب سے خیر مقدم کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ ذریعے نے شامی جیش الحُر کے ترکی کی فوج کے ساتھ مل کر’’ فرات کی ڈھال‘‘آپریشن کے ضمن میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف کامیاب ہونے اور دابق کو آزاد کرانے کی پیش رفت کو بھرپور انداز سے سراہا۔سعودی ذمے دار کے مطابق یہ کامیابی داعش تنظیم کے خلاف ایک نیا کاری وار ہے کیوں کہ دہشت گرد تنظیم کے نزدیک اس کا یہ گڑھ بہت زیاہ اہمیت کا حامل تھا۔
 


Share: