ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خلیج میں ایران کا برتاؤ اشتعال انگیز ہے:امریکا

خلیج میں ایران کا برتاؤ اشتعال انگیز ہے:امریکا

Thu, 01 Sep 2016 14:24:17    S.O. News Service

نیویارک،31؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک امریکی جنرل نے تہران پر الزام لگایا ہے کہ وہ خلیج عربی میں غیر محفوظ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا مظاہرہ کر رہا ہے جہاں ایرانی پاسداران انقلاب امریکی جنگی بحری جہازوں کے نزدیک مستقل طور پر خطرناک مشقیں کر رہے ہیں۔امریکی وسطی کمان کے کمانڈر جنرل جو ووٹل کا بیان منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خلیج کے پانی میں غیر پیشہ ورانہ نقل و حرکت کے سلسلے کی مذمت کی تھی۔ اس دوران ایک واقعے کے نتیجے میں امریکی بحری جہاز کو انتباہی فائرنگ پر بھی مجبور ہونا پڑا تھا۔ووٹل نے خلیج عربی میں ایرانی کارروائیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج کے علاقے میں ایران کی کارروائیاں ابھی تک ہمارے لیے باعث تشویش ہیں۔ اس کے اپنی دفاعی قدرت کو جدید بنانے کے سبب ہم اس کی کارروائیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کے بعد بھی واشنگٹن کو ایران کے افعال میں اور رویے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔


Share: