نئی دہلی ،25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی رہائی کو لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’نریندر بھائی بات نہیں بنی ، دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ آزاد ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لشکر فنڈ کیس میں پاکستانی فوج کو کلین چٹ دے دیا۔ ٹرمپ کو گلے لگانے کی پالیسی مؤثر نہیں ہوسکی، ابھی اور گلے لگانے کی ضرورت ہے۔ راہل گاندھی ان دنوں مرکزی حکومت کی تنقید کا کوئی موقعہ ہاتھ گنوانا نہیں جانتے اس سلسلے میں انہوں نے آج ٹوئٹر کے ذریعے حافظ سعید کی رہائی پر وزیراعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹرمپ سے گلے لگنے کی بات پر جم کی تنقید کر ڈالی ۔ پاکستانی عدالت نے ممبئی حملہ کا مبینہ ماسٹر مائنڈحافظ سعید کو جیل سے رہا کردیا ہے۔ حافظ سعید کی رہائی کے بعد بھارت اور دیگر ممالک نے سعید کی رہائی کے لئے سخت اعتراضات کئے ہیں اور پاکستان کو دہشت گردی اور دہشت گردوں کاحامی ملک قرار دیا ہے ۔ جماعت الدعوہ کی فنڈنگ معاملہ میں بھارت نے امریکہ سے بہت امیدیں کی تھیں، لیکن امریکہ نے بھارت کی امیدوں کو کوئی ترجیح نہیں دی ، راہول گاندھی نے اس معاملے پر بھی وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔حافظ سعید کی رہائی پر امریکہ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ جماعت الدعوۃ کے بانی حافظ سعید کی رہائی کو لے کر وہ فکر مند ہے اور اس نے پاکستان سے کہا کہ سعید کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اسے گرفتار کیا جائے ۔ہمیں بتائیں کہ امریکہ نے جماعت الدعوۃ کے بانی حافظ سعید پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ لیکن لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 10 ماہ کی نظر بندی کے بعد انہیں نصف شب نظر بندی سے رہاکر دیا گیا ۔واضح ہو کہ بھارت کا الزام ہے کہ حافظ سعید 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈہے اور اس نے عامر اجمل قصاب کو تربیت دیکر بحری راستہ میں بھارت بھیج کر ممبئی کے تاج ہوٹل پر حملہ کرنے کی ترغیب دی تھی ۔