ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے للیتا کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے:اپولو ہسپتال

جے للیتا کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے:اپولو ہسپتال

Tue, 11 Oct 2016 11:52:44    S.O. News Service

چنئی10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا کی صحت پر’’مسلسل نگرانی‘‘رکھی جا رہی ہے اور گزشتہ ہفتے ان کو دیکھنے والے ایمس کے ڈاکٹروں میں ایک نے کل اور آج پھر سے ہسپتال کا دورہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسرسبیا وشوناتھن نے ایک بیان میں کہاکہ ایمس کے محکمہ کے ڈاکٹر جی کھلنانی نے 9 اور10اکتوبر کو پھر اپولو اسپتال کا دورہ کیا اور معزز وزیراعلیٰ کی صحت کی جانچ پڑتال کی۔کھلنانی ایمس کے اس تین رکنی پینل میں شامل ہیں جس نے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ کی صحت کی جانچ پڑتال کی۔ادھر انا ڈی ایم سے نکال ششی کلا پشپا نے آج کہا کہ جے للتا کی صحت جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جے للتا اچانک بیمارپڑ گئیں۔ان کی صحت کو لے کر مناسب جانچ ہونی چاہئے۔یہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کیا قدرتی طورپربیمارپڑی ہیں یا پھر ان کو بیمار کیا گیا ہے۔گزشتہ 22ستمبر کو بخار اور پانی کی کمی کی شکایت کے بعد جے للتا کو اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔


Share: