ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے للیتا کی صحت کو لے کر افواہیں پھیلانے والے دو اور لوگ گرفتار

جے للیتا کی صحت کو لے کر افواہیں پھیلانے والے دو اور لوگ گرفتار

Thu, 13 Oct 2016 19:50:54  SO Admin   S.O. News Service

چنئی13اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کی صحت کو لے کر سوشل نیٹ ورکنگ کے مختلف فورمز پر مبینہ طور پر افواہیں پھیلانے والے دو اور افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے جے للتا کی صحت کو لے کر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے۔اس تناظر میں اب تک 43معاملے درج ہو چکے ہیں اور دو لوگوں کو پہلے ہی اس الزام میں گرفتارکیاجاچکا ہے۔جے للتا کا یہاں ایک ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مرکزی کرائم برانچ پولیس کی طرف سے حال میں گرفتار کئے گئے لوگوں میں توتکورن رہائشی28سالہ منی سیلوم اور چنئی کے پممل رہائشی42سال کے بال سندرم شامل ہیں۔منی سیلوم ایک بینک ملازم ہے۔بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعدجے للتا کو 22ستمبر کو یہاں اپالو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


Share: