ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعدگوا میں گاڑیوں کے داخلے پر ٹیکس منسوخ

جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعدگوا میں گاڑیوں کے داخلے پر ٹیکس منسوخ

Sun, 02 Jul 2017 13:56:21    S.O. News Service

کاروار2؍جولائی (ایس او نیوز) ملک گیر پیمانے پر گُڈس اینڈ سروسس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا سسٹم جاری کیے جانے کے بعدبیرونی ریاستوں سے گوا میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس منسوخ کردیا گیا ہے۔

سال2013سے گوا کے پی ڈبلیو ڈی محکمے نے دیگر ریاستوں سے یہاں داخل ہونے والی گاڑیوں پر داخلہ فیس لاگو کر رکھی تھی۔ اس کے خلاف خاص کرکے کرناٹکا اور مہاراشٹراسے گوا آنے جانے والی مال بردار گاڑیوں کے مالکان نے بارہا احتجاج کیا تھا ، مگر ریاستی سرکار اپنے فیصلے پر قائم تھی۔ اس قانون کے تحت یہاں داخل ہونے والی بہت زیادہ بھاری گاڑیوں پر 1000روپے، 6پہیہ گاڑیوں پر 500روپے، لائٹ وھیکل پر 250پچاس روپے اور دو پہیہ گاڑیوں کے لئے 100 روپے داخلہ فیس مقرر تھی۔ اب یکم جولائی سے جی ایس ٹی کا نظام جاری ہونے کے بعد کسی بھی ریاست میں دیگر ریاستوں سے داخل ہونے والی گاڑیوں پر کوئی داخلہ فیس یا ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکے گا۔لہٰذا گوا کے داخلی گیٹ پر واقع ٹول وصولی ناکے کو 30جون کی نصف شب سے بند کردیا گیا ہے۔


Share: