ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ میں بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر قتل، خاندان کے 2 رکن زخمی

جھارکھنڈ میں بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر قتل، خاندان کے 2 رکن زخمی

Sun, 03 Dec 2017 03:51:13    S.O. News Service

رانچی2دسمبر (آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع کے باگما گاؤں میں گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے بی جے پی کے ایک رہنما کا ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا ، حملہ کی تاب نہ لاتے ہوئے بی جے پی لیڈر موقع پر ہی دم توڑ گئے، اس حملے میں رہنما کی ماں اور کزن زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہفتہ کو جائے حادثہ پر پہنچے پولیس سپرنٹنڈنٹ اشونی کمار نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر بھیا رام منڈوا کے قتل کے پیچھے کے مقاصد کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم 38 سالہ رہنما کے قتل کے مقصد کا پتہ لگانے کے لئے تمام ممکنہ وجوہات کی تفتیش کریں گے ۔ قصورواروں کو پکڑنے کے لئے سب ڈویڑن پولیس افسر رنویر سنگھ کی قیادت میں سخت مہم شروع کئی گئی ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ منڈا کے کزن برسا اور ماں اگنی دیوی کو زخمی حالت میں ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ؛ لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے انہیں رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ریفر کر دیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت کے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔ 


Share: