جوئیڈا ،4 / جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہوڈسا فاریسٹ چیک پوسٹ کے قریب صحافیوں کی کار کے نیچے ایک کچا دیسی بم پھٹنے کی واردات پیش آئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ سندیش دیسائی، ہریش بھٹ اور ٹی کے دیسائی نامی صحافی عوامی رابطے کے پروگرام میں شرکت کے لئے جس کار میں سفر کر رہے تھے اس کے ٹائر کے نیچے پھنسا ہوا ایک دیسی بم چیک پوسٹ کے پاس پھٹ پڑا ۔ اس دھماکے سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ جنگلی خنزیروں کو مارنے کے لئے دیسی بم لے جاتے وقت شائد راستے پر گرا ہوگا اور وہ کار کے ٹائر کے نیچے پھنس گیا ہوگا ۔ یا پھر یہ کوئی جان بوجھ کر کی گئی حرکت بھی ہو سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔