ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنید قتل کیس: پنجاب۔ ہریانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو مسترد کیا

جنید قتل کیس: پنجاب۔ ہریانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو مسترد کیا

Wed, 29 Nov 2017 00:47:35    S.O. News Service

نئی دہلی،28نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھیڑ کے تشدد کا شکارجنید کے قتل کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کے مطالبہ کو پنجاب۔ ہریانہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے جنید کے والد جلال الدین کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کی گئی تھی۔ہریانہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ پولیس کی تحقیقات صحیح سمت میں چل رہی ہے۔ جبکہ جنید کے والد کو پولیس تحقیقات پر اعتماد نہیں ہے اس لئے انہوں نے ہائی کورٹ میں سی بی آئی جانچ کے لئے فریاد کی تھی۔ جلال الدین کی درخواست پر، ہریانہ حکومت نے سوال کھڑے کئے تھے۔بتا دیں کہ فرید آباد کے بلب گڑھ میں 22 جون کو ٹرین کے اندر کھندوالی گاوں کے جنید کو چاقو سے مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ کے ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ہریانہ حکومت نے کہا تھا کہ پولیس نے پورے معاملے میں منصفانہ کاروائی کی ہے، یہیں نہیں جنید کے والد کی جانب سے داخل عرضی میں کسی بھی ملزم کا نام نہیں ہے لیکن ہریانہ پولیس نے ملزمان کو خود ڈھونڈ کر 302 جیسی بڑی دفعہ لگائی۔ بتا دیں کہ فرید آباد کے بلب گڑھ میں 22 جون کو ٹرین کے اندر کھندوالی گاوں کے جنید کو چاقو سے مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ کے ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


Share: