ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر میں60 گھنٹوں میں 3دہشت گردانہ حملے،مودی کی خاموشی پرسوال

جموں کشمیر میں60 گھنٹوں میں 3دہشت گردانہ حملے،مودی کی خاموشی پرسوال

Thu, 13 Jun 2024 11:30:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 13/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  جموں کشمیر میں  60  گھنٹوں میں  یکے بعد دیگرے 3 دہشت گردانہ حملوں پر بدھ کو کانگریس نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہاں  امن کی بحالی کے اس دعوؤں کی قلعی کھلی گئی ہے۔      راہل گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم مبارک بادی کے پیغامات کے جواب دینے میں اتنے مصروف ہیں کہ انھیں  جموں کشمیر مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کی چیخیں تک سنائی نہیں دے رہی ہیں۔  اس بیچ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑ ا نے کہاکہ کشمیر میں امن کی واپسی کے بی جے پی کے کھوکھلے دعوؤں کی پول پوری طرح کھل گئی ہے ۔ 

واضح رہے کہ کشمیر میں ریاسی ، کٹھوعہ اور ڈوڈا میں گزشتہ 3دنوں میں 3الگ الگ دہشت گردانہ واقعات پیش  آچکے ہیں  ۔ اس سلسلے میں  خبر لکھے جانے تک وزیر اعظم کی جانب سے کوئی مذمتی بیان بھی نہیں آیا ہے، جس کی وجہ سے کانگریس   نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔  پون کھیڑا  نے کہا کہ ’’ملک جواب مانگ رہا ہے۔ آخر بی جے پی حکومت میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے والے پکڑے کیوںنہیں جاتے۔ ‘‘پون کھیڑ ا نے کہاکہ وزیراعظم نے پاکستانی لیڈران کو ٹویٹ کر جواب دیا ، لیکن دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرنے کا انھیں وقت نہیں ملا۔ گزشتہ10 سال  سے  مودی حکومت کےجھوٹے چھاتی ٹھوکنے کی وجہ سے قومی سلامتی کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ’’بے قصور لوگ دہشت گردانہ حملوں کے شکار ہوئے ہیں لیکن سب کچھ پہلے جیسا ہی چل رہا ہے۔‘‘ انھوں نے کہاکہ جب مودی اور ان کی این ڈی اے حکومت نے حلف لیا تھا اور کئی ممالک کے سربرہان ملک کا دورہ کررہے تھے اسی وقت ہندوستان کو جموں کشمیر کے ریاسی ضلع میں ایک خطرنا دہشت گردانہ حملے کا سامنا کرناپڑا۔  اس میں معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ متاثرین کو خود ساختہ پرماتما وزیر اعظم سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں سننےکو ملا، کیوں؟ کانگریس نے بی جےپی کی ’’نیا کشمیر پالیسی ‘‘ کو پوری  طرح ناکام قرار دیتے ہوئے  سوال کیا کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ مودی حکومت کے دوراقتدار میں ہمارے تحفظاتی اداروں پر ۱۹؍ بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ جس میں کئی قیمتی جوان کھودیئے گئے ۔


Share: