سرینگر،8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آزادی سے پہلے کی روایت کے مطابق موسمیاتی دربار تبدیلی کے تحت جموں کشمیر حکومت کا سرکاری سیکریٹریٹ 27اکتوبر کو یہاں بند ہو جائے گا اور سات نومبر کو موسم سرما دارالحکومت جموں میں کھل جائے گا۔یہاں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ(جی اے ڈی)کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق پانچ دن کے کام کے دن والے سرکاری دفاتر 27اکتوبر کو بند ہو جائیں گے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ دفاتر سات نومبر کو جموں میں دوبارہ کھلیں گے۔واضح رہے کہ دربار تبدیلی کی ایک صدی پرانی روایت کا آغاز جموں کشمیر کے اس وقت کے مہاراجہ نے کیاتھا،وہ موسم کے منفی حالات سے بچنے کے لئے اپنی دارالحکومت موسم گرما میں سرینگر اور موسم سرما میں جموں لے جایا کرتے تھے۔