ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جسٹس کرن کو اسپتال سے ملی چھٹی، پریسڈنسی جیل ہسپتال بھیجے گئے

جسٹس کرن کو اسپتال سے ملی چھٹی، پریسڈنسی جیل ہسپتال بھیجے گئے

Sat, 01 Jul 2017 12:34:49    S.O. News Service

کولکاتہ،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کلکتہ ہائی کورٹ کے گرفتار سابق جج سی ایچ کرن کو سرکاری ایس ایس کے ایم ہسپتال سے چھٹی مل گئی اور انہیں پریسڈنسی جیل ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ایسا ان کی صحت کو بہتر بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ان کی صحت میں بہتری آئی ہے اور ہم نے انہیں ہسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا،تاہم انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھے جانے کی ضرورت ہے۔کرن کو کل رات ایس ایس کے ایم ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔سینے میں درد اور بے چینی کی شکایت کے بعد انہیں 22جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں،ڈاکٹر ان پر نظر رکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے نو مئی کو کرن کو عدالت کی توہین کے جرم میں چھ ماہ کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ان کی گرفتاری تک ان کا کوئی پتہ نہیں تھا۔سپریم کورٹ کی سات رکنی بنچ نے کرن کو ہندوستان کے چیف جسٹس اور اعلی عدلیہ کے دیگر ججوں کے خلاف اپنے تبصرے سے عدالت کی توہین کرنے کا مجرم ٹھہرایا تھا۔کرن اس ماہ کے آغاز میں ریٹائر ہو گئے تھے۔


Share: