ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی میں کرد باشندوں کا ترک صدر کے خلاف مظاہرہ

جرمنی میں کرد باشندوں کا ترک صدر کے خلاف مظاہرہ

Sun, 04 Sep 2016 15:29:22    S.O. News Service

برلن4؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہفتے کے روز کم از کم پچیس ہزار کرد افراد نے جرمن شہر کولون میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا فوجی بغاوت بھی نہیں اور سولین آمریت بھی نہیں کے نعرے لگا رہے تھے۔ واضح رہے کے جولائی کے مہینے میں ترک فوج کے ایک حصے کی جانب سے ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر ایردوآن نے مخالفین کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ ترک حکومت عراق اور شام میں کرد باغیوں کے خلاف بھی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ کولون کا مظاہرہ پر امن رہا۔ سکیورٹی کے لیے ایک ہزار پولیس اہل کار تعینات کیے گئے تھے۔


Share: