ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تاجر نے اپنے خاندان کے پانچ افراد سمیت خودکشی کی 

تاجر نے اپنے خاندان کے پانچ افراد سمیت خودکشی کی 

Sat, 08 Oct 2016 11:17:48    S.O. News Service

میرٹھ، 7 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے میرٹھ شہر کے تھانہ ٹی پی نگر علاقے میں آج ایک آٹو پارٹ کے تاجر نے خاندان کے پانچ ارکان کے ساتھ خودکشی کر لی۔تاجر نے زہر کھا کر خودکشی کی جبکہ اس کے خاندان کے باقی لوگوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے لے گئی۔پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔موقع سے ملے تین سوسائڈ نوٹوں کی بنیاد پر پولیس واقعہ کو خودکشی کا معاملہ بتا رہی ہے۔سوسائڈ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ کاروبار میں زبردست خسارہ ہونے کی وجہ سے موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ایس ایس پی جے رویندر گوڑ نے میڈیا کو واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے مرنے والوں کے نام موہن اروڑہ(65)ان کی بیوی کرشنا اروڑہ(62) بیٹا ونیت اروڑہ(40)پوجا اروڑہ(38)ابھیشیک(21)بتائے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق موقع سے موہن اروڑہ، ونیت اروڑہ اور پوجا اروڑ ہ کے ہاتھ کے لکھے تین سوسائڈ نوٹ ملے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کا پتہ آج صبح اس وقت لگا جب تاجر کا اکاؤنٹینٹ صبح تاجر کے گھر پہنچا۔گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔کافی کوشش کے بعد بھی جب اندر سے کوئی دروازہ کھولنے نہیں آیا تو اکاؤنٹینٹ نے کسی ناخوشگوار واقعہ کے خدشہ سے آس پاس کے لوگوں اور پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس گھر کا دروازہ توڑ اندر داخل ہوئی تو موہن اروڑہ کی لاش ایک طرف فرش پر پڑی ملی جبکہ خاندان کے باقی ارکان کی لاش پھانسی پر لٹکی پائی گئی ۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔


Share: