ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیوی کو رکھنے کے لیے شوہرکومجبورنہیں کرسکتی عدالت:سپریم کورٹ

بیوی کو رکھنے کے لیے شوہرکومجبورنہیں کرسکتی عدالت:سپریم کورٹ

Sun, 26 Nov 2017 20:16:09    S.O. News Service

نئی دہلی ،26؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ (ایس سی)نے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے بیوی کو رکھنے کو لے کر ایک اہم فیصلہ سنایا۔ایس سی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی عدالت کسی بھی شوہر کو اس بات پر مجبور نہیں کر سکتی کہ وہ اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھے۔دراصل سپریم کورٹ شوہر بیوی کے درمیان صلح معاہدے کو لے کر ایک معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔سماعت کے دوران ہی سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے اس ضمانت کے حکم کو بھی بحال کر دیا ہے جسے شوہر کی طرف سے صلح کوماننے سے انکار کرنے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے پیشے سے پائلٹ ایک شخص کو الگ رہ رہی بیوی اور بیٹے کی پرورش کے لئے 10 لاکھ روپے اخراجات کے طور پر جمع کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔جسٹس آدیش گوئل اور جسٹس یو یو للت نے کہا کہ ہم ایک شوہر کو بیوی کو رکھنے کے لئے مجبور نہیں کر سکتے۔یہ انسانی رشتہ ہے۔آپ زیریں عدالت میں 10لاکھ روپے جمع کروائیں جسے بیوی اپنی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بغیر شرط کے نکال سکے گی۔


Share: