ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی میں اتحاد کے متعلق جے ڈی ایس کارپوریٹروں کی میٹنگ

بی بی ایم پی میں اتحاد کے متعلق جے ڈی ایس کارپوریٹروں کی میٹنگ

Sun, 04 Sep 2016 11:38:39    S.O. News Service

بنگلورو3؍ستمبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں جنتادل (ایس) اگلی میعاد کیلئے کانگریس سے اتحاد برقرار رکھے گی یا بی جے پی سے ہاتھ ملائے گی اس پر تبادلۂ خیال کیلئے آج سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڈا کی رہائش گاہ پر شہر کے تمام جے ڈی ایس کارپوریٹرس اور پارٹی لیڈران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی ، رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا، رکن کونسل شرونا وغیرہ نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران بی بی ایم پی میں جے ڈی ایس کو کس کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہئے اور ڈپٹی میئر کا عہدہ کسے دیا جانا چاہئے ، اس پر بھی بات چیت کی گئی۔ جنتادل (ایس) سے معطل اراکین اسمبلی ضمیر احمد خان گوپالیہ اور اکھنڈا سرینواس مورتی میٹنگ میں حاضر نہیں ہوئے ۔ اسی طرح رکن راجیہ سبھا اپیندرا ریڈی بھی مصروفیات کے سبب میٹنگ میں حاضر نہیں ہوئے ،البتہ ڈپٹی میئر ہیما لتا گوپالیہ سمیت جنتادل (ایس) کے سبھی 14 کارپوریٹرس نے آج کی میٹنگ میں حصہ لیا۔


Share: