بھٹکل 7/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آ ف پولس ڈاکٹر آنوپ کمار شٹی کا ضلع شموگہ کے تیرتھا ہلی میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تبادلہ کئے جانے کے احکامات آج بدھ کی شام کو موصول ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر آنوپ کمار شٹی پر بھٹکل کی معطل شدہ پی ایس آئی ریوتی نے سنگھ پریوار کا ساتھ دینے کا سنگین الزام عائد کیا تھا اور بھٹکل کے ایک مندر میں گوشت پھینکے جانے والے معاملے میں ملزموں کو بچانے کا بھی الزام لگایا تھا۔ اس ضمن میں جنتادل (ایس) نے ایک پریس کانفرنس کاانعقاد کرتے ہوئے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا اور گوشت پھینکنے والے اصل شرپسندوں کو گرفتارکرنے کی مانگ کی تھی۔اسی طرح مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے ضلع کے ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا اور خاطیوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی آنوپ کمار شٹی بھٹکل میں پروبیشنری پریڈ پر تھے، اور ان کی پروبیشنری کی میعاد 5 ستمبر کو ختم ہوگئی تھی۔