ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کی غریب طالبہ کی آئی اے ایس شعبے میں تعلیم و تربیت کے لئے رکن اسمبلی کی امداد

بھٹکل کی غریب طالبہ کی آئی اے ایس شعبے میں تعلیم و تربیت کے لئے رکن اسمبلی کی امداد

Thu, 15 Sep 2016 13:34:59    S.O. News Service

بھٹکل 15/ستمبر (ایس او نیوز) بچوں کی تعلیم وتربیت کے فروغ کے لئے بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا کی لگن اورعملی جد وجہد ایک جانی مانی بات ہے۔ اس کی تازہ مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے بھٹکل تعلقہ کے سوڈی گدّے کی ایک غریب خاندان کی ذہین طالبہ ممتا شنکرنائک کو آئی اے ایس کے شعبے میں داخلے کے لئے تعلیم و تربیت کی مد میں ایک لاکھ روپے اپنے ذاتی فنڈ سے بطور امداد دئے ہیں۔

ممتا نائک نے غربت زدہ خاندان سے ہونے کے باوجود دھارواڑ سے بی ایس سی امتحان پاس کیا۔ پھر بیک ورڈ کلاس کے محفوظ کوٹے سے اس نے سول سروس امتحانات میں شرکت کے لئے داخلہ جاتی امتحان بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا۔ جس کی وجہ سے دہلی میں سول سروس امتحانات کی کوچنگ کرنے والے ادارے میں وہ داخلے کی اہل قرار پائی ہے۔ چونکہ وہ غربت اور افلاس کا شکار تھی اس لئے دہلی جانے اور تربیت پانے کے لئے مالی دشواری اس کی راہ میں رکاوٹ بن رہی تھی۔ جب یہ بات رکن اسمبلی منکال ویدیا کو معلوم ہوئی تو انہوں نے خود اس طالبہ کے گھر پہنچ کر اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے کی امداد پیش کرتے ہوئے لائق تحسین کام انجام دیا ہے۔


Share: