ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ڈونگرپلی میں شارٹ سرکیوٹ ؛ کئی مکانوں کی الیکٹرانک اشیاء جل کر تباہ؛ ہزاروں کا نقصان

بھٹکل ڈونگرپلی میں شارٹ سرکیوٹ ؛ کئی مکانوں کی الیکٹرانک اشیاء جل کر تباہ؛ ہزاروں کا نقصان

Sun, 03 Dec 2017 00:28:51    S.O. News Service

بھٹکل 2 / دسمبر (ایس او نیوز) یہاں ڈونگرپلی علاقہ میں ایک ہائی وولٹیج کیبل، نیچے سے گذرنے والی ایک کم وولٹیج والے کیبل سے چھونے کی وجہ سے ایک ساتھ قریب دس مکانوں کی الیکٹرانک اشیاء جل کر تباہ ہوگئیں، جس سے ہزاروں مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ شارٹ سرکیوٹ کی یہ واردات  سنیچر صبح اُس وقت پیش آئی جب طوفانی ہوائیں چل رہی تھی۔

کچھ  مکانوں کے LCD بلب  سمیت دیگر بلب، کئی مکانوں کے پنکھے جل کر خراب ہوگئے ہیں تو کچھ مکانوں میں ٹی وی، موٹر، فریج، گرینڈر وغیرہ بھی جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔

واقعے کی شکایت موصول ہوتے ہی ہیسکام سیکشن آفسر شری کانت سمیت دیگر اہلکاروں نے ڈونگر پلی کے متاثرہ مکانات پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا۔محکمہ تحصیلدار سمیت سوسگڑی کے ولیج اکاؤنٹنٹ نے بھی نقصانات کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔


Share: