ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں مانسون کی پہلی بارش : ابتر ہوئے معمولات زندگی  - کھیتیاں ہوگئیں تالابوں میں تبدیل - گھروں میں گھس آیا برسات کا پانی

بھٹکل میں مانسون کی پہلی بارش : ابتر ہوئے معمولات زندگی  - کھیتیاں ہوگئیں تالابوں میں تبدیل - گھروں میں گھس آیا برسات کا پانی

Sun, 09 Jun 2024 12:42:37    S.O. News Service

بھٹکل ، 9 / جون (ایس او نیوز) مانسون شروع ہوتے ہی برسنے والی تیز اور مسلسل بارش نے بھٹکل میں معمولات زندگی کو ابتر کر دیا ۔ 
    
گزشتہ دو دن سے ہو رہی لگاتار بارش کی وجہ سے ایک طرف تالابوں اور جھیلوں میں پانی جمع ہونے سے نئی زندگی کے آثار نمایاں ہوئے  ہیں تو دوسری طرف سیکڑوں ایکڑ کھیتوں کی زمین  تالابوں میں تبدیل ہوئی ہیں  جس سے وہاں بوئے گئے بیج خراب ہوئے ہیں ۔ 
    
تعلقہ کے شیرالی ماوین کٹّا اور آس پاس کے علاقے میں نیشنل ہائی وے متصل برساتی پانی کی نکاسی کے لئے نالیوں کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی اطراف میں موجود گھروں میں گھس گیا ۔ ہائی وے سے بہتا ہوا پانی قریبی کھیتوں میں جمع ہوگیا ہے ۔ اس صورتحال سے پریشان یہاں کے عوام ہائی وے تعمیرات کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کو کوس رہے ہیں ۔ 
    
مانسون کے آغاز میں ہی  بڑے پیمانے پر ہونے والی برسات سے بھٹکل ٹاون میونسپال کاونسل اور جالی پٹن پنچایت علاقے میں جگہ جگہ نکاسی کی نالیوں سے ابلتا ہوا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ یو جی ڈی کا جو کام چل رہا ہے وہ صحیح ڈھنگ سے انجام نہ دینے کی  وجہ سے جگہ جگہ سڑکوں پر گڈھے اور نالے بن گئے ہیں جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں دقت ہو رہی ہے ۔ 


Share: