بھٹکل 22 جون (ایس او نیوز):تین میں سے دو پولس اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب یہ تینوں بھٹکل پولس اسٹیشن میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے کہ اچانک ایک سرکاری بس ان سے ٹکرا گئی۔
واردات ساگر روڈ پر 21 جون کی رات تقریباً 8.30 بجے پیش آئی۔
پولس اہلکار کرشنا گڈپا، کرن کمار جی نائک اور سریش پٹگار ساگر روڈ پر واقع پولس کوارٹرس کے نزدیک کچی سڑک کے کنارے سے چل رہے تھے کہ ایک سرکاری بس ان میں سے دو سے ٹکراگئی ، جبکہ تیسرا اہلکار بس کی زد میں آتے آتے رہ گیا۔
پولس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے بعد بس ڈرائیور بھیمنا جگلور بس کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار کرن کمار جی نائک اور سریش پٹگار کو فوری قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ دونوں کے پیٹ، ٹانگ، ماتھے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔ بس کو اپنے اوپر آتا دیکھ کر کرشنا گڈپا فوراً ایک طرف ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا۔
بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔