مسقط 18/ستمبر (ایس او نیوز/ جعفر صادق نورالدین ندوی) بھٹکل مسلم جماعت مسقط،عمان کے زیر اہتمام عیدملن پروگرام مورخہ 12/ستمبر 2016ء پیر کو عیدالاضحی کی شب 10بجے طعا م کے بعد رامی ڈریم رسورٹ سیب میں منعقد کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز جناب مولوی افضل گوائی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کا ترجمہ جناب مولانا سید سلیم علی اکبرا صاحب نے پیش کی اور نظامت کے فرائض محتشم بدیع الزاماں اور جناب ابوالاعلیٰ صاحب نے انجام دئیے۔اس عید ملن پروگرام میں ایک طرف مسقط اور مسقط سے باہر کہیں بھی اور کسی بھی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار جماعت کے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہیں جماعت کے لیے سرگرم رہ کر اپنی 40سال تک خدمات انجام دینے والے نائب صدر دوم بی ایم جے مسقط جناب محمد فاروق جوکاکو صاحب کو ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی میجر ڈاکٹر جناب کولامحمد زبیر صاحب کے ہاتھوں سپاس نامہ پیش کیاگیا۔
کسی بھی قوم وملت کی ترقی اور بلندی کے لیے تعلیمی معیار ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے اسی لیے بی ایم جے مسقط تعلیمی ایوارڈ ہر سال بڑے اہتمام سے انجام دیتی ہے۔ اور اس کے لیے تعلیمی وظیفہ بھی دیاجاتاہے۔
مہمان خصوصی اور نائب صدر دوم بی ایم جے مسقط کے ہاتھوں تعلیمی ایوارڈ دیاگیا۔جس کی نظامت جناب قمر مرچنٹ صاحب نے کی۔ امسال بی ایم جے مسقط کے ممبرجناب مزمل ارمار صاحب کی دختر،نونہال سنٹر اسکول بھٹکل کی طالبہ 82.08% SSLC نمبر حاصل کرتے ہوئے اول انعام کی حقدار بنی۔ اسی طرحPUC St Agnesمنگلور کی طالبہ جناب ایس ایم سید اقبال صاحب کی دختر 91.5%نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسراانعام حاصل کیا۔ اس کے بعد محمد یعقوب ابن اسحاق شاہ بندری کو تعلیمی ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے انڈین اسکول سیب سے 9.4 GPA حاصل کیا۔ انیق احمد ابن انصار صدیق طالب علم انڈین اسکول مسقط نے 9.2 GPA حاصل کرتے ہوئے چوتھا تعلیمی ایوارڈ کے حقدار بنے۔اسی اسکول کے ایک اور طالب علم جاذیب احمد ابن عمران احمد ساکور 8.6 GPA کو بھی تعلیمی ایوار ڈ سے نوازا گیا۔ اخیری ایوارڈ کے حقدار بنے محمدعربازابن رحمت اللہ محتشم جنہوں نے انڈین اسکول سیب سے 8.4 GPA حاصل کیا۔
امسال پہلی مرتبہ خواتین کے لیے مضمون نویسی مقابلہ رکھاگیا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھکر حصہ لیتے ہوئے اپنی مضمون نویسی کی مہارت کا ثبوت دیا۔ مضمون نویسی میں اول دوم اور سوم آنے والے خواتین کو بھی اسی پروگرام میں انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام کے دوسرے سیشن میں بچوں نے بہترین مکالموں سے حاضرین کو محظوظ کرایا۔ جبکہ پاکستان سے تشریف فرما مزاحیہ کنگ عبدالرؤف لالا نے اپنے بہترین انداز سے شائقین کو تفریح فراہم کرتے ہوئے بھٹکلی حضرات کی مذہبی شناخت کو اجاگر کیا۔
آخر میں عید ملن پروگرام کے کنوینر جناب محمد مبین دلدار صاحب نے ریفل ڈراؤ کے ذریعہ ممبران میں انعامات تقسیم کئے۔ بڑے انعام کے طورپر پانچ ہونڈا اکٹوا رکھا گیا۔اس کے علاوہ سونے کی چین، سونے کی رنگ وغیرہ بھی شامل تھے۔
جماعت کے جنرل سکریٹر ی جناب رکن الدین مرتضیٰ صاحب نے شکریہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طورپر ساحل آن لائن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آن لائن پروگرام نشر کیا تھا۔ عسکری مولانا عمر سلیم صاحب ندوی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔