ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ سطح کے دسہرہ اسپورٹس مقابلے 12ستمبر کو ہونگے

بھٹکل تعلقہ سطح کے دسہرہ اسپورٹس مقابلے 12ستمبر کو ہونگے

Sat, 10 Sep 2016 02:08:32    S.O. News Service

بھٹکل 9/ستمبر (ایس او نیوز) ڈپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ اسپورٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق سال2016 -17کے بھٹکل تعلقہ لیول دسہرہ کھیل مقابلے 12/ستمبر کو سرکاری ہائی اسکول بیلکے کے میدان میں منعقد کیے جائیں گے۔

دسہرہ اسپورٹس میں اتھیلیٹک، کھوکھو، والی بال،کبڈی، فٹ بال،شٹل بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے۔بھٹکل تعلقہ کے طلبہ اور طالبات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان مقابلوں میں حصہ لیں۔مزید معلومات کے ڈائریکٹر یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سے ان نمبروں پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے:    9880748821 / 9480886551    
            


Share: